Skip to main content

کیسے کایگر ہیں یہ!
آس کے درختوں سے
لفظ کاٹتے ہیں اورسیڑھیاں بناتے ہیں!

کیسے با ہنر ہیں یہ!
غم کے بیج بوتے ہیں
اور دلوں میں خوشیوں کی کھیتیاں اُگاتے ہیں

کیسے چارہ گر ہیں یہ!
وقت کے سمندر میں
کشتیاں بناتے ہیں آپ ڈوب جاتے ہیں

Rate this poem
No votes yet
Reviews
No reviews yet.